Friday, March 13, 2015

Valley of Love ...A Poem By Attar.

Urdu Translation By Meherzaidi



پیار کی وادی

آگے آ تی ھے پیار کی وادی
اس میں ڈوب جاو
اس وادی میں صرف آگ رہتی ھے
آگ میں ڈوب جاو

اگر تو آگ سے پیار نہ کرے تو
چلا جا
عاشق تو صرف محبت کی آگ میں ھے جلتا
وہ جلاتا ھے عشق کی آگ
جلتا ھے جل جاتا ھے

کوٰیئ خداوند نہیں پیار کی وادی میں
ایک ذرہ برابر بھی نہیں
شک کی گنجایش
بیوفاٰی کا خدشہ

یھاں صرف آتا ھے عاشق
اور پھینک دیتا ھے
 سینکڑوں دنیا
آگ میں

یھاں صحیح اور غلط دوست ہیں
کیونکہ پیار میں ھیں دونوں ایک

تو جو الگ ھے کھڑا
یہ وادی نہیں تیرے لۓ
تو جو یقیں نہ کر
یہ وادی نہیں تیرے لۓ

اس وادی میں بسنے والے عاشق
سب کچھ وار  دیتے ھیں
اور دن رات کرتے ھیں جتن
محبوب سے ملنے کا

اور جبکے دوسرے ہیں تلاش کرتے
اپنی خوشیاں زود و فردہ میں
سچے عاشق آشکار ھیں
محبت کے خزانے ہیں پیار کی وادی میں

گر تو نہ کرے خود کوبھڑک کر شعلہ سر راکھ میں
تو یہ غم نہیں ھو گا کم
ریشم بن جلے کیسے ھو روشن
مچھلی بن پھڑکے کیسے ھو زندہ

اس پیار کی وادی میں آگ ھے
عقل دھواں ھے
یہاں صرف تحیر ھےِ
آمدِ محبت ھے رد عقل کی
عقل ملک نہیں محبت کے فن میں
محبت عقل کے طابع نہیں

محبت کو دل کی آنکھ سے ھی دیکھو
ھر پتہ ھے سرشار محبت کے وجود سے
ھر گردن جھکی ھے نشے میں

اپنی آنکھیں کھولو اور کائینات میں مدغم ہو جاو
مگر اگر تم عقل کی آنکھ سے دیکھو گے
تو محبت کبھی نہ پاو گے
محبت صرف آذاد لوگوں کا وطیرہ ھے
اگر تم عاشق نہیں تو مردہ ھو
اور محبت کے حقدار نہیں
اس ھزار رستوں والی رہ پر
اک دل سینکڑوں بار جیتا ھے
ہر سانس کے ساتھ

عطار

No comments:

Post a Comment